National News

ایران نے ڈرون حملے کے لئے  اسرائیل کو ٹھہرایا ذمہ دار، جوابی کارروائی کرنے کی دی دھمکی

ایران نے ڈرون حملے کے لئے  اسرائیل کو ٹھہرایا ذمہ دار، جوابی کارروائی کرنے کی دی دھمکی

دبئی: ایران نے ہفتے کے آخر میں اصفہان شہر میں ایک فوجی ورکشاپ کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے کے لیے اسرائیل کو باضابطہ طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے پاس جوابی کارروائی کرنے  کا جائز حق ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے ہفتے کو دیر گئے ایک خط میں اسرائیل کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ یہ خط مشن کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔ خط پر ایرانی سفیر امیر سعید ایرانی کے دستخط ہیں۔
خط کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے کی کوشش کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت ہے۔ ہفتے کی رات ساڑھے گیارہ بجے ہونے والے ڈرون حملے کی مکمل تفصیلات ابھی دستیاب نہیں  ہوئی ہیں۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی IRNA نے ڈرون کوبم سے مسلح کواڈ کاپٹر کا نام دیا ہے۔ وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تین میں سے دو ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا گیا۔ اسرائیلی حکام نے اس پیش رفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔



Comments


Scroll to Top