Latest News

ملک میں کورونا کے قہر میں مسلسل اضافہ،متاثرین کی تعداد 46ہزار سے تجاوز، 1568افراد ہوئے ہلاک

ملک میں کورونا کے قہر میں مسلسل اضافہ،متاثرین کی تعداد 46ہزار سے تجاوز، 1568افراد ہوئے ہلاک

نیشنل ڈیسک:ملک بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19)معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا  ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران  3900 نئے معاملے سامنے آئے  ہیں اور اس دوران 195 متاثرین کی موت کے بعد  مہلوکین کی  تعداد بڑھ کر 1568ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت  کی منگلوار کو جاری رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف  صوبوں اور مرکز کی زیر قیادت صوبوں  میں کورونا کے اب تک کل 46433معاملوں کی تصدیق  ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔
کورونا سے متاثرین کی ٹھیک ہونے کی رفتار  بھی تیز  ہوئی ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں  میں کورونا سے متاثر 1020 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ یسے افراد کی تعداد 12727 عبور کر چکی ہے۔ بتا  دیں کہ دنیا بھر کے متعدد ملک کورونا کی زد میں ہیں اور وبا کا قہر  تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔
ملک بھر میں اب تک 2,51,045افراد کی موت ہو چکی ہے اور 35,78,335افراد  متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا  وائرس کے قہر سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل  اندور  میں اس  وبا  سے دو  مذید  متاثرین  کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اضلاع میں وائرس  کے انفیکشن  کے بعد دم توڑنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر  79 پر پہنچ  گئی ہے۔



Comments


Scroll to Top