National News

امریکہ : کارنیوال میں پولیس کے سامنے 16 سالہ نوجوان نے چلا ئیں گولیاں، شیر خوار سمیت 3 افراد ہلاک

امریکہ : کارنیوال میں پولیس کے سامنے 16 سالہ نوجوان نے چلا ئیں گولیاں، شیر خوار سمیت 3 افراد ہلاک

نیویارک: امریکہ کے ویسٹ ویلی سٹی کے سینٹینیئل پارک میں فیسٹیول (کارنیوال) کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد آٹھ ماہ کے شیر خوار سمیت تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ وہاں تعینات پولیس افسران نے اتوار کی رات سینٹینیئل پارک میں دو گروپوں کو جھگڑتے ہوئے دیکھا۔ محکمہ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جب افسران لڑائی کو ختم کرنے کے لیے آگے بڑھے تو گروپ میں سے ایک 16 سالہ نوجوان نے ہتھیار سے فائرنگ شروع کردی۔
ایک اہلکار نے جوابی گولی چلائی لیکن وہ کسی کو نہیں لگی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیر خوار کے علاوہ فائرنگ سے 41 سالہ خاتون اور 18 سالہ لڑکا بھی ہلاک ہوئے۔ اس واقعے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے سلسلے میں ایک 16 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم اس کا نام تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ویسٹ ویلی سٹی کی آبادی تقریباً 134,000 ہے اور یہ سالٹ لیک سٹی کا مضافاتی علاقہ ہے۔
 



Comments


Scroll to Top