National News

سنگاپور میں 12 سالہ لڑکی سےچھیڑ چھاڑ کرنے والے بھارتی سیاح کو بھیجا جیل

سنگاپور میں 12 سالہ لڑکی سےچھیڑ چھاڑ کرنے والے بھارتی سیاح کو بھیجا جیل

انٹرنیشنل ڈیسک: سنگاپور میں ایک بھارتی سیاح کو 12 سالہ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر قابل اعتراض پیغامات بھیجنے پر تین ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ چینل نیوز ایشیا (سی این اے) کی خبر کے مطابق، 25 سالہ پریمندر نے جمعہ کے روز 14 سال سے کم عمر لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کرنے اور اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزامات کا اعتراف کیا۔ سی این اے کے مطابق پرمیندر پر الزام ہے کہ اس نے 31 مارچ کو جالان بیسر سوئمنگ کمپلیکس میں ایک ٹوائلٹ میں متاثرہ لڑکی کا پیچھا کیا۔
لڑکی اپنے خاندان کے ساتھ جالان بیسر سوئمنگ کمپلیکس آئی تھی۔ خبر کے مطابق پریمندر نے لڑکی کا فون لیا اور اس کا انسٹاگرام اکاونٹ کھولا، پھر اس نے لڑکی کے اکاونٹ سے اس کے اکاونٹ کو فالو کیا۔ اس کے بعد اس نے لڑکی کو انسٹاگرام پر 13 قابل اعتراض پیغامات بھیجے۔ لڑکی نے جب یہ پیغامات دیکھے تو وہ خوف زدہ ہوگئی اور ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کو واقعے کی اطلاع دی۔ متاثرہ کی ماں نے بعد میں پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد ملزم کو 2 اپریل کو گرفتار کر لیا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top