National News

آسٹریلیا میں بھارتی طالب علم کو دو ساتھی طالب علموں نے چاقو مار کر کیا قتل

آسٹریلیا میں بھارتی طالب علم کو دو ساتھی طالب علموں نے چاقو مار کر کیا قتل

میلبورن: آسٹریلیا میں کچھ ہندوستانی طلباء کے درمیان لڑائی کے دوران ایم ٹیک کے ایک 22 سالہ طالب علم کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس اس معاملے میں ہندوستانی نژاد دو بھائیوں کی تلاش کر رہی ہے۔ مرنے والے طالب علم کی شناخت نوجیت سندھو کے طور پر کی گئی ہے۔ ہریانہ کے کرنال میں سندھو کے رشتہ دار یشویر نے کہا کہ سندھو نے کچھ ہندوستانی طلباءکے درمیان کرایہ کے تنازعہ میں مداخلت کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک اور طالب علم نے اس پر چاقو سے حملہ کیا۔
یشویر نے کہا کہ نوجیت کے دوست (ایک اور ہندوستانی طالب علم) نے ا سے اپنا سامان لینے کے لئے اپنے گھر جانے کے لئے کہا تھا کیونکہ نوجیت کے پاس کار تھی۔ جب اس کا دوست اندر گیا تو نوجیت نے چیخنے کی آواز سنی اور دیکھا کہ وہاں ہاتھا پائی ہورہی تھی ۔ جب نوجیت نے مداخلت کرنے کی کوشش کی اور اس سے لڑائی نہ کرنے کو کہا تو اس کے سینے پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجیت کی طرح ملزم بھی کرنال کا ہی رہنے والا ہے۔ یشویر نے بتایا کہ خاندان کو اتوار کی صبح واقعہ کی اطلاع ملی۔ انہوں نے بتایا کہ نوجیت کے ساتھ موجود ان کے دوست کو بھی چوٹیں آئیں۔ یشویر نے کہا کہ خاندان صدمے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجیت ایک ذہین طالب علم تھا اور جولائی میں چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے خاندان کے پاس ملنے آنا تھا۔

یشویر کے مطابق نوجیت ڈیڑھ سال قبل اسٹڈی ویزا پر آسٹریلیا گیا تھا اور اس کے کسان باپ نے اپنے بیٹے کی تعلیم کے لیے اپنی ڈیڑھ ایکڑ زمین بیچ دی تھی۔ ہم ہندوستانی حکومت سے جلد از جلد لاش کو واپس لانے میں مدد کرنے کی درخواست کرتے ہیںدریں اثنا، وکٹوریہ پولیس نے کہا کہ وہ میلبورن کے جنوب مشرقی علاقے اورمنڈ میں چھرا گھونپنے کے بعد دو افراد کی تفصیل اور تصاویر جاری کر رہے ہیں اور ان کو تلاش کیا جا رہا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ہندوستانی نڑاد ملزمان ابھیجیت اور رابن گارٹن کی تلاش کی جارہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top