Latest News

کورونا وائرس :روک تھام کے لئے ہندوستانی  فوج نے سنبھالی کمان ، جنگی سطح پر کی تیاریاں

کورونا وائرس :روک تھام کے لئے ہندوستانی  فوج نے سنبھالی کمان ، جنگی سطح پر کی تیاریاں

لکھنئو:ملک میں کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ کورونا کے بڑھتے قہر کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی فوج اس کی روک تھام  و بچائو کو لے کر آگے آئی ہے۔ فوج نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ فوج کے چیف افسران کی جانب اپنے جوانوں اور ان کے رشتے داروں کو بھی کوروناوائرس کے اس خطرے سے بچانے کے لئے جنگی سطح  پر تیاریاں کی گئی ہیں ۔ ہندوستانی فوج انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے  کے لئے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
بتا دیں کہ اس مہم کی کمان خود ہندوستانی فوج کے ذریعے فوج کے صدر لیفٹیننٹ جنرل آئی اے ایس گھومن  نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  سوریہ کمان کے تحت آنے والے سبھی فوجی  سٹیشنوں پر وائرس کی روک تھام کے لئے اب تک کی گئی تیاریوں کی جانچ کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک اور صوبوں میں مسلسل بڑھ رہے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے متعدد اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں ۔ 
ہندوستانی فوج کے مرکزی کمان کے تحت آنے والے سبھی فوجی سٹیشنوں میںکوک ری ایکشن میڈیکل ٹیموں  کی بھی تشکیل  کی گئی ہے۔فوج کے ان کوک ری ایکشن میڈیکل ٹیموں کی تشکیل کورونا وائرس سے نپٹنے یا ایمر جینسی حالت میں ضرورت پڑنے پر شہریانتظامیہ یا عام  افرد کے علاج میں مدد کے لئے گیا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج کی طرف سے اس دوران کورونا وائرس  کی روک تھام کے لئے لکھنئو سمیت سبھی فوجی سٹیشنوں پر فوجی جوان اور ان کے پریوار  کوبیدار کرنے کے لئے جنگی سطح پر بیداری مہم چلانے کو بھی چلایا جا رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top