ہانگزو: ہندوستان نے شکروار کو ایشین گیمز 2023 کے ہاکی کے فائنل میں جاپان کو 5-1 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے پیرس 2024 اولمپک کوٹہ بھی حاصل کرلیا۔ گونگشو کینال سپورٹس پارک سٹیڈیم میں ہندوستان کے لئے من پریت سنگھ( 25ویں منٹ)، ہرمن پریت سنگھ( 32ویں اور 59ویں منٹ)، امت روہیداس( 36ویں منٹ) اور ابھیشیک( 48ویں منٹ) نے گول کئے ۔ اس کے ساتھ ہی جاپانی ٹیم کے لئے تاناکا نے( 51ویں منٹ میں) گول کر کے سکور شیٹ میں اضافہ کیا۔ مردوں کی ایف آئی ایچ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہندوستان نے مثبت آغاز کیا اور میچ شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی پہلا موقع پیدا کیا لیکن وہ اسے گول میں تبدیل نہ کرسکے ۔
پیرس اولمپک کے لئے کیا کوالیفائی
اس کے بعد بھی پہلے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم نے کئی مواقع پیدا کئے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب جاپانی ٹیم بھی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکی۔بھارت نے پچھلے بار 2014 میں انچیون کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ جبکہ پچھلی بار جکارتہ میں ٹیم کو کانسے سے اکتفا کرنا پڑا تھا۔ موجودہ ٹیم میں سے صرف سابق کپتان منپریت سنگھ اور گول کیپر پی آر شریجیش کا ہی یہ دوسرا گولڈ ہے جو 2014 کی ٹیم کا بھی حصہ تھے ۔ بھارت نے ہاکی میں اس سے پہلے 1966 اور 1998 میں بنکاک میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔