Latest News

ہندوستان- امریکہ کو دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت: امریکی رکن پارلیمنٹ

ہندوستان- امریکہ کو دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت: امریکی رکن پارلیمنٹ

نیویارک: ہندوستانی نژاد امریکی رکن پارلیمنٹ  مسٹر تھانیدار نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کو دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون قائم کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ماہ کے آخر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے دوران دونوں فریق تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے بارے میں بات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کریں گے۔ تھانیدار نے کہا کہ  ایک ہندوستانی نژاد امریکی قانون ساز کے طور پر، میں  دنیا کی سب سے بڑی  جمہوریت کے نیتا کے طور پر مودی کا امریکی کانگریس اور اس ملک میں خیرمقدم کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔
وزیر اعظم مودی امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کی دعوت پر 21 سے 24 جون تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ کرناٹک کے بیلگام میں پلے بڑھے تھانیدار نے کہا، میں نہ صرف ہندوستان میں پیدا ہوا، بلکہ ہندوستان میں پلا بڑھا ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ دو بڑی جمہوریتوں یعنی امریکہ اور ہندوستان کو مضبوط تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے۔مشی گن کے 13 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرنے والے تھانیدار نے کہا کہ ہمیں امیگریشن کے مسائل، ویزا کے مسائل، زیر التوا گرین کارڈز کے بارے میں بھی بات کرنی چاہیے۔
 میرا ماننا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ  ہمیں اس مسئلے کا دو طرفہ حل درکار ہے اور ہمارا امیگریشن سسٹم تباہ ہو رہا ہے۔ اس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے 1990 کی دہائی کے وسط سے امیگریشن اصلاحات پر واقعی کچھ نہیں کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں فریق امیگریشن کے نظام میں اصلاحات کے لیے مل کر کام کریں۔
 



Comments


Scroll to Top