National News

عمان کے سلطان کے انتقال پر حکومت ہند نے کا یک روزہ سوگ کا اعلان

عمان کے سلطان کے انتقال پر حکومت ہند نے کا یک روزہ سوگ کا اعلان

نئی دہلی:عمان کے سلطان قابوس بن سعید (79) کے انتقال پر ہندوستان میں ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو قومی پرچم کو جھکایا جائے گا اور  ایک دن کا سرکاری سوگ رہے گا۔ خلیجی ملک عمان پر 50 سال تک حکمرانی کرنے والے  سلطان قابوس سعید کا جمعہ کو انتقال ہو گیا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر افسوس ظاہر کیا ہے۔

PunjabKesari
سلطان کے انتقال کے بعد نہ صرف وزیر اعظم مودی بلکہ صدرکووند اور کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ حکومت ہند نے کل یعنی 13 جنوری کو پورے ملک میں سوگ منانے کا اعلان کیا ۔ ہندوستان میں قومی پرچم نصف لہرایا جائے گا یعنی جھنڈے کو آدھا جھکا دیا جائے گا۔ وہیں سرکاری سطح پر کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔ عمان کا قومی پرچم بھی چالیس دن تک سرنگوں رہے گا۔ عمان میں تین دن سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سلطان بن قابوس کی تعلیم وتربیت ہندوستان میں ہی ہوئی تھی۔

PunjabKesari
 شاہی دربار سے جاری  بیان میں بتایا گیا کہ سلطان گزشتہ کچھ وقت کینسر میں مبتلا تھے۔ 1970 میں والد کرنے کے بعد وہ سلطان بنے تھے ۔ قابوس کا کوئی وارث نہیں ہے۔اگرچہ عمانی آئین کے مطابق تخت خالی ہونے کے تین دن کے اندر ہی شاہی خاندان کو جانشین کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔اگر خاندان انتخابات نہیں کر پاتا ہے تو خاندان کے نام لکھے گئے خط میں قابوس  کی جانب سے منتخب کردہ شخص کو نیا سلطان بنایا جائے گا۔

PunjabKesari
عمان کے وزیر ثقافت اور ابوس کے چچا زاد بھائی  بن طارق نے نئے شاہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ حکومت نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا، 'ہاشم بن طارق نے ملک کے نئے سلطان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ خاندان نے آپس میں بات چیت کے بعد انہی کو نیا حکمران بنانے کا فیصلہ لیا جنہیں سلطان نے منتخب کیا  کیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top