Latest News

ہندوستان ٹی بی کے خاتمہ کرنے کی کوشش کر رہاہے:منڈاویہ

ہندوستان ٹی بی کے خاتمہ کرنے کی کوشش کر رہاہے:منڈاویہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود منسکھ منڈاویہ نے کہاکہ ہندوستامیں سال 2015سے سال 2022تک ٹی بی کے معاملوں میں 13فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے بدھ کی دیر شام جینیوا میں منعقد76ویں عالمی صحت اسمبلی کے دوران کواڈ پلس ملکوں کے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پرٹی بی کے معاملوں میں 5.9فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہیں جب کہ ہندوستان میں ٹی بی کی موت کی شرح میں15فیصد کی کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کاواحد ملک ہے جس نے اپنے ٹی بی کا اندازہ لگانے کے لئے اپنا آلہ بنایا ہے ۔ ہندوستان میں 1.5لاکھ سے زیادہ صحت اور تندرستی مرکز قائم کئے ہیں جو تمام مریضوں کو ٹی بی سے نمٹارا اور دیکھ بھال کرتا ہے۔



Comments


Scroll to Top