Latest News

اسرو کا اگلا مشن ہوگا مزید بڑا ، ساتھ میں جڑے جاپان

اسرو کا اگلا مشن ہوگا مزید بڑا ، ساتھ میں جڑے جاپان

انٹرنیشنل ڈیسک : چندیان 2 کی 95 فیصدی کامیابی کے ساتھ پوری دنیا اسرو کی تعریف کررہی ہے ۔ امریکہ سے لے کر روس اور اسرائیل تک نے ہندوستانی سائنسدانوں کی قابلیت کا لوہا مان لیا ہے ۔ اب جاپان بھی اسرو کے ساتھ اگلے چاند مشن میں کام کرنا چاہتا ہے ۔ 2022 میں ہندوستان کا مشن خلاء میں انسان بھیجنے کا ہے ۔ اس کے بعد 2024 میں اسرو چندریان  2 سے بھی زیادہ بڑا اور بہتر مشن کرنا چاہتا ہے ۔ جس کیلئے جاپان کی خلائی ایجنسی نے ساتھ میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ اس مشن میں چاند کے جنوبی حصے سے نمونے لانے کی سمت میں کام کیا جارہا ہے ۔ 

PunjabKesari
اسرو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرو اور جاکسا کے سائنسدان چاند کی سطح پر ریسرچ کرنے کیلئے ایک مشترکہ سیٹیلائٹ مشن پر کام کرنے کے امکانات پر مطالع کررہا ہے ۔ پہلی بار ہندوستان اور جاپان کے مشترکہ مون مشن کو لے کر 2017 میں عام طور پر بات کی گئی تھی ۔ یہ بات چیت ملٹٰ سپیس ایجنسیوں کی بنگلورو میں ہوئی میٹنگ کے دوران ہوئی تھی ۔ 



Comments


Scroll to Top