Latest News

مُلک پر ہوا 88 لاکھ کروڑکا قرض اور وزیر اعظم کہتے ہیں' ہندوستان میں سب اچھاہے' : کانگرس

مُلک پر ہوا 88 لاکھ کروڑکا قرض اور وزیر اعظم کہتے ہیں' ہندوستان میں سب اچھاہے' : کانگرس

کانگرس نے ہفتہ کو میڈیا میں آئی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ'' ملک کاکل قرض بڑھ کر 88.18 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان میں سب اچھا ہے ''۔ 
پارٹی کے ترجمان سپریا شرینیت نے یہ الزام بھی لگایا کہ حکومت عوام کو راحت  دینے کی بجائے کارپوریٹ دنیا کو راحت دے رہی ہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ '' صرف یہ بول دینے سے دینے سے سب اچھا نہیں ہو جاتا کہ ' ہندوستان میں سب اچھا ہے'۔
 سپریا نے کہا کہ ' اس مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھارت کا قرض 88.18 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔یہ اس سے پہلی سہ ماہی کے مقابلے تقریباً چار فیصد زیادہ ہے.۔یہ تشویش کا موضوع ہے'۔ 
انہوں نے کہا کہ ' فرانس کی ایک ملکہ نے کہا تھا کہ روٹی کے بدلے کیک کھائیں۔ایسا لگتا ہے کہ یہ حکومت بھی اسی راستے کو اپنا رہی ہے۔اس  کوزمینی حقیقت کا اندازہ نہیں ہے۔عام لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں اور کارپوریٹ کے ٹیکس میں کمی کر رہی ہے۔'  کانگرس کے ترجمان نے دعویٰ کیاکہ 'کارپوریٹ اس سے  اپنا بہی کھاتہ ٹھیک کریں گے اور سرمایہ کاری نہیں کریں گے۔حکومت جو اقدامات کر رہی ہے اس سے قرض کی شرح بڑھے گی۔یہ حکومت بہت مختصر مدتی سوچ کے ساتھ کام کر رہی ہے'۔
 



Comments


Scroll to Top