National News

ہندوستان کی چین کو دو ٹوک- کشمیر ہمارا اندرونی معاملہ ، کسی کو دخل دینے کی ضرورت نہیں

ہندوستان کی چین کو دو ٹوک- کشمیر ہمارا اندرونی معاملہ ، کسی کو دخل دینے کی ضرورت نہیں

نئی دہلی : ہندوستان نے چین کے صدر شی جن پنگ کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دوسری غیر رسمی  سربراہی بات  چیت میں حصہ لینے سے پہلے بدھ کو کہا کہ  جموں کشمیر ہندوستان کا اندرونی اور ذاتی معاملہ  ہے اور کسی بھی دیگر ملک کو اس میں دخل دینے یا اس کو لیکر کوئی بیان بازی کرنے کا حق نہیں ہے ۔


ایک میڈیا رپورٹ میں چین کے صدر شی جنگ پنگ اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے درمیان  ہوئی بات چیت میں کشمیر کا ذکر آنے کو لیکر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ  کے ترجمان  رویش کمارنے کہا کہ ' ہم نے چینی صدر شی جن پنگ کی پاکستان کے وزیر اعظم سے ہوئی میٹنگ میں مسئلہ کشمیر پر  تبادلہ خیال ہونے کی رپورٹ دیکھی ہے '۔

PunjabKesari
کمار نے کہا کہ  ' ہندوستان کا  رُخ صاف اور واضح رہا ہے   کہ  جموں کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ چین بھی  اس بات کو اچھی طرح جانتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ  دیگر ممالک کو ہندوستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق وجواز نہیں ہے ۔   

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top