Latest News

دفاعی معاہدہ: اسرائیل سے بھارت کو ملا زبردست تحفہ، مہلک ہلکی مشین گنوں کی پہلی کھیپ بھیجی

دفاعی معاہدہ: اسرائیل سے بھارت کو ملا زبردست تحفہ، مہلک ہلکی مشین گنوں کی پہلی کھیپ بھیجی

انٹر نیشنل ڈیسک: اسرائیل کی اہم دفاعی کمپنی نے بھارت کو ہلکی مشین گنوں کی پہلی کھیپ فراہم کر دی ہے۔ یہ فراہمی میک اِن انڈیا مہم کے تحت کی گئی ہے جس میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہے۔ کمپنی کے مطابق41000 نیگیو ہلکی مشین گنوں کے بڑے معاہدے کے تحت2000ہتھیاروں کی پہلی کھیپ گزشتہ ہفتے بھارت پہنچائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس سال کے آخر تک مزید چار ہزار مشین گنیں فراہم کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ ایک مشترکہ ادارے کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے جو اسرائیلی کمپنی اور اڈانی گروپ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ بھارت کی پہلی نجی کمپنی ہے جو چھوٹے ہتھیار اور گولہ بارود تیار کرتی ہے۔
نیگیو ہلکی مشین گن کی خاصیت۔
 نیگیو 7.62x51 LMGنہلکی مشین گن اپنی قسم کی سب سے ہلکی مشین گنوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس میں نیم خودکار اور مکمل خودکار دونوں طریقے موجود ہیں جس سے یہ مختلف حالات میں مفید بن جاتی ہے۔ اس کا ڈیزائن سخت اور مشکل حالات میں بہتر کارکردگی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ 7.62 ملی میٹر گولہ بارود کی وجہ سے یہ مضبوط حفاظتی حصار کو بھی توڑ سکتی ہے جس سے یہ شہری جنگ اور خصوصی فوجی کارروائیوں کے لیے نہایت مو¿ثر سمجھی جاتی ہے۔ اس ہتھیار کو ہیلی کاپٹر فوجی گاڑیوں اور بحریہ کے پلیٹ فارم پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے جس سے اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
بھارت اسرائیل دفاعی تعاون۔
بھارت اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال دفاعی اور تکنیکی تعاون بڑھانے کے لیے معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے کا مقصد مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کو فروغ دینا ہے تاکہ بھارت کی دفاعی پیداوار کی صلاحیت مضبوط ہو سکے۔ نیگیو ہلکی مشین گن کی یہ پہلی کھیپ بھارت کی فوجی طاقت کو جدید بنانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ میک اِن انڈیا مہم کے تحت ٹیکنالوجی کی منتقلی سے ملک کو خود کفیل دفاعی پیداوار میں بھی مدد ملے گی۔
            
 



Comments


Scroll to Top