National News

ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے: امریکہ

ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے: امریکہ

واشنگٹن: بائیڈن انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہندوستان امریکہ کا ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ تعلق مستقبل میں بھی ایسے ہی رہے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات سے قبل ہندوستانی حکومت پر کچھ مضامین اور تنقیدی آراء کے تناظر میں پیر کو امریکہ ہندوستان تعلقات پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔
بھارت میں جمہوری اقدار کو نقصان پہنچانے اور اپوزیشن جماعتوں کے خلاف مبینہ کریک ڈاون کے حوالے سے وزارت خارجہ کے جاری کردہ حالیہ بیانات پر ایک سوال کے جواب میں ملر نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ یہ امریکہ کا ایک اہم سٹریٹجک پارٹنر ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ رجحان مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ امریکی حکام نے حالیہ دنوں میں اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ہندوستان ایک اہم پارٹنر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
 



Comments


Scroll to Top