Latest News

غزہ جنگ بندی میں گونجا ہندوستان کا نام، ٹرمپ نے پی ایم مودی پر لُٹایا پیار، بولے- ہندوستان عظیم ملک، میرے اچھے دوست کی قیادت میں خوب چمک رہا

غزہ جنگ بندی میں گونجا ہندوستان کا نام، ٹرمپ نے پی ایم مودی پر لُٹایا پیار، بولے- ہندوستان عظیم ملک، میرے اچھے دوست کی قیادت میں خوب چمک رہا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو  ہندوستان  اور وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان  عظیم ملک ہے، جس کی قیادت میرے بہت اچھے دوست کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے غزہ میں اسرائیل-حماس کے درمیان تقریبا دو سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی پر بنی اتفاق رائے کے بعد مصر کے شرم الشیخ شہر میں عالمی رہنماؤں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ  ' ہندوستان اور پاکستان ایک ساتھ بہت اچھے طریقے سے رہیں گے'۔

https://x.com/SouthAsiaIntel/status/1977805459706032364
ٹرمپ نے اپنے پیچھے کھڑے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان عظیم ملک ہے اور میرے بہت اچھے دوست اس کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے شاندار کام کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور  ہندوستان  ساتھ مل کر بہت اچھے سے رہیں گے۔" اس سے پہلے شریف اور پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے ٹرمپ نے پاکستان کے وزیر اعظم کو اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے مدعو کیا۔ شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی انتھک کوششوں کے بعد مشرق وسطی میں امن قائم ہوا ہے۔
ٹرمپ اب تک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کے تنازع سمیت سات تنازعات کو سلجھانے کا دعوی کرتے رہے ہیں۔ تاہم، اب انہوں نے اسرائیل-غزہ تنازع کو جوڑ کر یہ تعداد آٹھ کر دی ہے۔ ٹرمپ نے 10 مئی کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ امریکہ کی ثالثی سے ہندوستان اور پاکستان "مکمل اور فوری" جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔
 امریکی صدر نے درجنوں بار اپنا یہ دعوی دہرایا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع کے "حل" میں مدد کی ہے۔ ہندوستان نے مسلسل یہ کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر اتفاق دونوں افواج کے عسکری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرلز(ڈی جی ایم او)کے درمیان براہ راست بات چیت کے بعد ہوا تھا۔



Comments


Scroll to Top