National News

مشکل وقت کے درمیان  امریکہ کو ملی راحت، بھارت نے بھیجی کورونا کے  علاج  میں سب سے اثر دار  دوا

مشکل وقت کے درمیان  امریکہ کو ملی راحت، بھارت نے بھیجی کورونا کے  علاج  میں سب سے اثر دار  دوا

نیشنل ڈیسک:بھارت سے ہائیڈروکسیکلوروکوین کی ایک کھیپ  سنیچروار کو امریکہ پہنچی ، جسے کووڈ 19 کے علاج کے لئے ایک ممکنہ دوا کے طورپر  دیکھا جا رہا ہے ۔ امریکہ اور کچھ دوسرے ممالک کی مدد کرنے کے لئے بھارت نے  کچھ دن پہلے ہی اینٹی ملیریا اس دوا کے برآمدات  پر  پابندی  انسانی حقوق کی بنیاد پر ہٹا دی تھی۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی درخواست  پر اس  ہفتے کی شروعات میں بھارت نے امریکہ کو ہائیڈروکسیکلوروکوین کی 35.82 لاکھ گولیوں کے بر آمد   کو منظوری دے دی ہے ۔ اس کے ساتھ دوا کی   مینو  فیکچرنگ   میں لازمی نو ٹن فارما زیوٹکل  سامان یا  اے پی آئی بھی بھیجی گئی  ہے ۔ امریکہ میں بھارت کے سفیر  ترن جیت سنگھ  سندھو نے ٹویٹ کیا  کہ کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ہمارے ساتھیوں کو  ہمار ا  مکمل تعاون ہے۔ بھارت سے  ہائیڈرو کسیکلوروکوین    کی کھیپ آج  نیو یارک ہوائی اڈے  پر پہنچی۔
ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے  فون کر  وزیر اعظم  نریندر مودی سے امریکہ کے لئے اینٹی ملیریا  دوا کی بر آمد کو  اجازت دینی کی درخواست کی تھی  اس کے بعد بھارت نے سات اپریل کو اس دوا کی برآمد  پر لگی پابندی   کو ہٹا  دیا تھا ۔ بھارت دنیا میں اس دوا کا اہم مینو فیکچرر ہے ،جو  پوری دنیا میں ہائیڈروکسیکلوروکوین   کی تلافی کا 70 فی صد فراہمی   کرتا ہے ۔ امریکی صنعت  اور  میڈیسن   ایڈمنسٹریشن  نے کووڈ 19 کے علاج کے لئے ممکنہ دوا کی شکل   میں ہائیڈروکسیکلوروکوین  کی پہچان کی ہے اور اس کا نیو یارک میں کورونا وائرس کے 1500سے زیادہ متاثرین پر ٹیسٹ  کیا جا رہا ہے۔
امریکی عوام  نے اس کھیپ کی آمدکا خیر مقدم  کیا ہے ۔ نیو یارک کے رہنے والے رئیل اسٹیٹ صلاح کار  اور ٹرمپ حمایتی  ال  میسن نے کہا کہ امریکہ بھارت کی اس بہت بڑی امداد   کو کبھی نہیں بھولے گا ۔ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دنیا کے دو سب سے بڑے جمہوری  ممالک پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top