Latest News

کووڈ ویکسینیشن میں 198.09 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

کووڈ ویکسینیشن میں 198.09 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

نئی دہلی:  قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 198.09 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 8 بجے تک 198 کروڑ 9 لاکھ 87 ہزار 178 ویکسین لگائی کاچکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ 44 ہزار 805 ویکسین لگائی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 13,086 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 35 لاکھ 31 ہزار 650 ہو گئی ہے۔ ملک میں ہفتہ وار تصدیق شدہ کیسز کی شرح 3.81 فیصد اور یومیہ تصدیق شدہ کیسز کی شرح 2.90 فیصد ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 12456 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 28 لاکھ 91 ہزار 933 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.53 فیصد ہے۔
ملک میں آج فعال کیسز کی تعداد 114475 ہے۔ فعال کیسز کل مثبت کیسز کا 0.26 فیصد بنتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 451312 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86.44 کروڑ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top