National News

درگا پوجا پر پاکستان کو ہرا کرٹیم انڈیا نے دیش کو دیاجیت کا تحفہ بھارت نے و ن ڈے ورلڈ کپ میں روایتی حریف کو لگاتار 8ویں بار ہرایا

درگا پوجا پر پاکستان کو ہرا کرٹیم انڈیا نے دیش کو دیاجیت کا تحفہ بھارت نے و ن ڈے ورلڈ کپ میں روایتی حریف کو لگاتار 8ویں بار ہرایا

احمد آباد: بھارت نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے درگا پوجا پر سنیچروار کو روایتی حریف پاکستان کو 117گیندیں باقی رہتے ہوئے 7 وکٹوں سے شکست دے کر دیش کو جیت کا تحفہ دیا ۔
دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کے ولولہ انگیز جوش کے درمیان پاکستان کے بلے بازوں نے ابتدائی جدوجہد کے بعد ہندوستان کے بالنگ اٹیک کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور پوری ٹیم 42.5اوورز میں 191 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بعد ازاں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کپتان روہت شرما (86) نے چوکے اور چھکے لگا کر پاکستانی گیند بازوں کی بینڈ بجا دی جس کی بدولت ہندوستان نے فتح کا ہدف 30.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ ہندوستان کی یہ مسلسل آٹھویں فتح ہے جبکہ پاکستان کو اب تک صرف مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ 
مودی نے شاندار جیت پر ٹیم انڈیاکودی مبارکباد 
ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سنےچروار کو احمد آباد میں ورلڈ کپ کرکٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے 'بہت شاندار' قرار دیا۔یہاں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے 141ویں اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ کچھ منٹ پہلے ہندوستان نے احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے سٹیڈیم میں ایک بہت ہی شاندار فتح حاصل کی ہے ۔



Comments


Scroll to Top