نئی دہلی: 76 ویں یوم آزادی کا جشن پیر کو ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے دہلی اور ریاستوں کی دارالحکومتوں میں قومی پرچم لہرایا اور ہم وطنوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان سے متحد ہونے اور خود کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرنے پر زور دیا قومی راجدھانی کے لال قلعہ کی فصیل پر منعقدہ اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کے دور میں داخل ہو گیا ہے۔
لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے اپنے نویں خطاب میں انہوں نے نوجوان نسل سے ملک کی ترقی کی راہ میں بدعنوانی، اقربا پروری اور نسل پرستی سے اگلے 25 برسوں میں ایک ترقی یافتہ قوم کے ہدف کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ اور اپنے اہداف کی راہ میں دو بڑے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن نے ملک میں عام لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، یہ ملک کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہی ہے، اس کو ختم کر کے ہمیں اپنی قابلیت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
ان برائیوں کے خلاف اپنی حکومت کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا اب میں واضح طور پر دیکھ سکتا ہوں کہ ہم بدعنوانی کے خلاف ایک اہم دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ بڑے بڑے بھی بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم امرت کال کے اس 25 سال (اہداف) پر بات کرتے ہیں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ چیلنجز بہت ہیں، حدود بہت ہیں، مشکلات بھی بہت ہیں، ہم اسے کم نہیں سمجھتے، لیکن دو موضوعات ایک کرپشن اور دوسرا اقربا پروری، خاندان پرستی کی میں یہاں بات کرنا چاہتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ ان تمام چیلنجوں کی وجہ سے، خرابیوں کی وجہ سے، بیماریوں کی وجہ سے، 25 سال کے اس امرت کال میں اگر ہم نے بروقت اس کا خیال نہ رکھا، اسے بروقت حل نہ کیا تو یہ ایک زبردست شکل اختیار کر سکتا ہے۔