National News

لاک ڈاون:اس صوبے میں شروع ہوئے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات،تین لاکھ سے زیادہ طلاب  شامل

لاک ڈاون:اس صوبے میں شروع ہوئے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات،تین لاکھ سے زیادہ طلاب  شامل

نئی دہلی:کوروناوائرس کی وبا کے سبب ملک بھر کے سبھی سکول کالج بند کر دیئے  گئے تھے۔ اس دوران بہت سے امتحانات، بورڈ ایگزام اور اینٹرینس ایگزام رد کر دیئے گئے تھے۔ اسی درمیان اب لاک ڈائون کے چوتھے مرحلے میں حکومت نے کچھ ڈھیل بھی دی ہے ۔ لیکن حالات نارمل بنانے کی کوششوں کے درمیان وزیر داخلہ نے سکول کالج کھولنے کی اجازت نہیںدی ہے۔ 
آج ہو گا امتحان، 3لاکھ  طلاب ہوں گے شامل
ایسے میں کیرل بورڈ 10ویں اور 12ویںجماعت کے باقی بچے امتحان کرنے جا  رہا ہے ۔ لاک ڈائون میں 26مئی یعنی آج سے  شروع ہو رہے اس امتحان  میں صوبہ کے تین لاکھ سے  زیادہ طلاب  شامل ہوں گے۔ اس کے لئے امتحان  کے مراکز  بنائے گئے  سکولوں  کو دیکھتے ہوئے خاص انتظام کئے گئے ہیں ،سبھی امتحانی مراکز کو سینیٹائز کرایا گیا  ہے ۔ اس کے  ساتھ ہی ایگزام دینے والے طلاب کے لئے بھی ایسے انتظام کئے گئے ، جس سے کورونا کے خطرے  کو دور رکھا جا سکے ۔
دوسرے صوبوں سے کیرل آنے والے طلاب کو 14دن کے کوارنٹائن سینٹر میں جانا ہوگا اور خصوصی انتظام کرنے ہوں گے تاکہ وہ بورڈ امتحانا ت میں بیٹھ سکیں۔
فی استاد کو ماسک اور دستانے پہننے ہوں گے ۔ طلاب کو بھی ماسک دیا جائے گا ۔ امتحان ختم ہونے کے بعد جوابی پرچوں کو سات  دنوں  کے  لئے ایگزام مراکز میں رکھا جائے گا اور  فائر بریگیڈ محکمہ سکولوں کو سینیٹائز  کرے گا ۔ غور طلب ہے کہ ملک میںکورونا کا پہلا معاملہ کیرل میں ہی سامنے آیا تھا ۔ ایک وقت کیرل کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہ صوبوں  کی لسٹ میں ٹاپ ٹو میں شامل تھا ، لیکن حالت کو قابو کر لیا گیا ۔
 



Comments


Scroll to Top