Latest News

کورونا بحران کے پیش نظر مودی حکومت کا بڑا اعلان ،80کروڑ افراد کو ملے گا2روپے کلو گیہوں

کورونا بحران کے پیش نظر مودی حکومت کا بڑا اعلان ،80کروڑ افراد کو ملے گا2روپے کلو گیہوں

نیشنل ڈیسک:دنیا بھر میں ہاہاکار مچا رہے کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے ہندوستان نے کمر کس لی ہے۔ مرکزی حکومت اس سے نپٹنے کے لئے مسلسل کڑے قدم اٹھا رہی ہے ۔ اسی درمیان مرکزی کیبنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ملک کے 80کروڑ عوام کو دو روپے فی کلو کے حساب سے گیہوں اور تین روپے فی کلو کے حساب سے چاول دیئے جائیں گے۔
کیبنٹ میٹنگ کے بعدمرکزی وزیر جاوڈیکر نے پریس کانفرنس کر اس کا اعلان کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے 80کروڑ عوام کو 27روپے کلو گرام والا گیہوں صرف 2روپے فی کلو گرام میں اور 37روپے کلو گرام والا چاول 3روپے فی کلو گرام میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے صوبہ کی حکومتوں کو 3ماہ کا ایڈوانس سامان خریدنے کو کہ دیا ہے۔
جاوڈیکر نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔مرکز اور صوبائی حکومتیں مل کر کا م کر رہی ہیں۔ضروری سہولت متاثر نہیں ہوں گی اور وزیر داخلہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبرجاری کیاجائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوںنے یہ بھی کہا کہ کسی بھی صحافی یا ڈاکٹر کو پریشان نہیں کیا جانا چاہئے، وہ سیوا کا کا م کر رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top