Latest News

عمران خان  نے کہا -  مجھے ایک  ہی انجکشن سے نرسیں حور نظر آنے لگیں ، ویڈیو وائرل

عمران خان  نے کہا -  مجھے ایک  ہی انجکشن سے نرسیں حور نظر آنے لگیں ، ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کہتے ہوئے سنے جارہے ہیں کہ ایک ہی انجکشن میں سبھی نرسیں حور نظر آنے لگی تھیں۔ عمران خان کا یہ ویڈیو کراچی واقع شوکت خانم ہسپتال کا بتایا جارہا ہے، جس میں انہوں نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں یہ بات کہی تھی۔
عمران خان نے بتایا کہ 2013 میں انتخابی تشہیر کے دوران وہ اچانک گر گئے، جس کی وجہ سے ان کی پیٹھ میں چوٹ آئی تھی۔ درد زیادہ ہونے کے سبب عمران خان کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں درد کم کرنے کے لئے ایک انجکشن دیا گیا۔ اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے عمران خان نے کہا، 'ڈاکٹر نے مجھے ایسا ٹیکہ لگایا کہ میں اپنے درد کو ایک دم ہی بھول گیا۔ یہاں تک کہ وہاں موجود سبھی نرسیں مجھے حور نظر آنے لگیں۔ میں نے ڈاکٹر کو دوبارہ وہی ٹیکہ لگانے کے لئے کہا، لیکن انہوں نے مجھے دوسرا پین کلر (درد ختم کرنے کی دوا) نہیں دیا۔ یہاں کے ڈاکٹر واقعی قابل تعریف ہیں۔

https://twitter.com/nailainayat/status/1221865226620014596?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1221865226620014596&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Finternational%2Fpakistani-pm-imran-khan-says-nurses-appeared-like-hoors-after-injection-video-viral-ns-291445.html
پاکستانی صحافی نائلہ عنایت  نے اپنے ٹویٹر اکاؤ نٹ پر اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ وزیراعظم کو بس ایک انجکشن کی ضرورت ہے سبھی نرسوں میں 'حور' دکھانے کے لئے۔ عمران خان کے اس ویڈیو کو 24 ہزار سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ وہیں اس سے قبل پاکستان میں آب و ہوا میں تبدیلی کے معاملے میں وفاقی وزیر مملکت جرتال گل وزیر کا بھی اسی طرح کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی مسکراہٹ کو قاتلانہ بتایا تھا۔



Comments


Scroll to Top