پشاور: ہندوستان کے خلاف اپنے متنازعہ اور بے تکے بیانات سے سرخیوں میں رہنے والے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہے ہیں۔عمران خان نے پاکستان میں جنسی تشدد اور جرائم کو لے کر ایک ایسی بات کہہ دی جس سے ان کا جم کر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔صحافیوں سے بات چیت کے دوران عمران خان نے کہا کہ ان کے ملک میں جنسی جرائم کے لئے بالی وڈ ذمہ دار ہے
انہوں نے کہا کہ موبائل پر جو مواد آتے ہیں وہ بالی وڈ اور ہالی وڈ کے ہیں۔جن کی وجہ سے پاکستان میں کرائم کو لے کر بہت بڑا چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور جنسی استحصال کے معاملے سامنے آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موبائل میں بچوں کو ہالی وڈ اور بالی وڈ کے خطرناک اور فحش مواد مل رہے ہیں جو پہلے نہیں ملتے تھے۔مجھے اس بارے میں بالکل بھی احساس نہیں تھا لیکن جب سے میں اقتدار میں قابض ہوا ہوں تب سے مجھے اس بات کا پتہ چلا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ جنسی کرائم جو بچوں کے جنسی استحصال کے طور پر پاکستان میں پھیل رہا ہے، بہت المناک ہے۔
عمران خان نے بالی وڈ اور ہالی وڈ کے مواد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہم جو مواد لے رہے ہیں وہ ہالی وڈ پھر بالی وڈ سے ہوتا ہوا پاکستان آ رہا ہے۔پاکستان کے لوگوں کو احساس نہیں ہے کہ ہم مغربی تہذیب کی سب سے نقصان دہ چیز کا استعمال کر رہے ہیں۔جس وجہ سے کئی پاکستانیوں کے گھر ٹوٹ رہے ہیں۔
بتا دیں کہ عمران خان نے اس طرح کا بے تکا بیان پہلی بار نہیں دیا ، اس سے قبل بھی عمران خان نے بھارتی فلموں کو پاکستان میں ریلیز کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔