Latest News

عمران کی سابقہ اہلیہ  ریحام نے برطانیہ میں جیتا ہتک عزت کا کیس ، جھوٹے نکلے پاکستانی چینل کے دعوے

عمران کی سابقہ اہلیہ  ریحام نے برطانیہ میں جیتا ہتک عزت کا کیس ، جھوٹے نکلے پاکستانی چینل کے دعوے

لندن/ اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ  ریحام خان نے ایک پاکستانی نیوز چینل کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ جیت لیا ہے ۔ اس نیوز چینل میں ریحام کی ذاتی زندگی کو لے کر کچھ دعوے کئے تھے ۔ جو بعد میں جھوٹے ثابت ہوئے ۔ نیوز چینل نے کیس ہارنے کے بعد ریحام سے معافی بھی مانگی ہے ۔ لندن کے ہائی کورٹ میں پیرو کے روز اس معاملے کی سماعت ہوئی ۔ اس دوران جسٹس میتھو نکلن نے دونوں فریق کے درمیان صلح اور نیوز چینل کے ریحام سے معافی نامے کی جانکاری دی ۔ 

PunjabKesari
کیا ہے پورا معاملہ ؟
دراصل پاکستان  کے چینل دنیا ٹی وی نے جون 2018 میں ایک شو میں عمران خان کی دوسری بیگم ریحام خان بھی پہنچی تھی ۔ ریحام کے مطابق اس شو میں شیخ رشید (پاکستان کے موجودہ وزیر ریل ) نے ان پر کئی سنگین الزامات لگائے تھے اور ذاتی زندگی کو لے کر کئی جھوٹے دعوے کئے تھے ۔ ریحام کے وکیل ایلیکس کاکرین نے بتایا ،' شیخ رشید نے میری موکل (ریحام خان) پر سب سے بڑا الزام لگایا کہ انہوں نے سابق شوہر کے سیاسی حریف اور پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ ملی بھگت کی ۔ ساتھ ہی عمران خان کے خلاف لکھنے کیلئے نواز شریف کے  بھائی شہباز شریف سے موٹی رقم لی ۔ حالانکہ عدالت میں یہ تمام دعوے ثابت نہیں ہوپائے ۔ 

PunjabKesari
معاملہ جیتنے کے بعد ریحام نے کہا کہ ،مجھے بیحد خوشی ہے کہ آخر کار انصاف ہوا ۔ میں بے قصور ہوں ۔ یہ ثابت کرنے کیلئے مجھے ایک لمبی لڑائی لڑنی پڑی ۔ کئی نیوز چینلوں نے اپنے ایجنڈے اور ذاتی مفاد کیلئے میرے عکس کا استعمال کیا ۔ ریحام نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ میری اس جیت سے غیر جانبدارانہ صحافت اور اخلاقی سیاست کو طاقت ملے گی ۔ 



Comments


Scroll to Top