Latest News

ماحول کشیدہ ہے ،کچھ بھی ہوسکتا ہے : ٹائمز کو عمران خان کا انٹر ویو

ماحول کشیدہ ہے ،کچھ بھی ہوسکتا ہے : ٹائمز کو عمران خان کا انٹر ویو

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے رخ پر ہندوستانی اقدام پر اپنی تنقید کو تیز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی ذمہ داران سے اب اور بات چیت کرنا نہیں چاہیں گے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ انتباہ بھی کیا کہ نیوکلیائی ہتھیاروں سے مسلح ہمسائے سر دست ایک دوسرے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر کھڑے ہیں، سو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ 
نیو یارک ٹائمز کو ایک انٹرویو میں ، مسٹر خان نے ہندستان سے مزید مذاکرات کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا کہ کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔ لہٰذا دنیا اس صورتحال سے باخبر رہے۔وزیر اعظم پاکستان نے اپنے دفتر میں اس اخباری ملاقات میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ ہندوستان سے بات چیت کے لئے  بہت کچھ کر چکے ہیں اور بدقسمتی سے ہندوستان نے ان کی باتوں کو محض تسکین کے لئے سنا ہے، لہٰذا مزید کچھ نہیں کیا جاسکتا۔ 
مسٹر خان نے اپنے انٹرویو میں اس تشویش کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز پیش کرنے کے لئے ہندوستان کشمیر میں "فالس فلیگ آپریشن" کی آڑ لے سکتا ہے اور اس طرح پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوگا۔
مسٹر خان کا بہ حیثیت وزیراعظم کسی بین اقوامی خبر رساں ادارے کو یہ پہلا انٹرویو تھا جو ان کی ناراضگی اور مایوسی کی غماز رہا ۔ہندوستانی ذمہ داران بہر حال کشمیر کے بارے میں اپنی پالیسی کو قانونی اور داخلی معاملہ قرار دیتے ہیں جس سے اقوام عالم کو بہ کثرت اتفاق بھی ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ جو قدم اٹھایا گیا ہے اس کا تعلق خطے کے معاشی امکانات کو بہتر بنانے کی کوشش سے ہے۔ مسلح افواج کی تعیناتی احتیاطی ، امتناعی اور عارضی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top