National News

خاتون نے گردہ عطیہ کر کے باس کی بچائی جان ، شکریہ کے بجائے باس نے لیا حیران کن ایکشن ،ہیومن رائٹس کمیشن پہنچی شکایت

خاتون نے گردہ عطیہ کر کے باس کی بچائی جان ، شکریہ کے بجائے باس نے لیا حیران کن ایکشن ،ہیومن رائٹس کمیشن پہنچی شکایت

 نیو یارک:نیو یارک کے لانگ آئلینڈ میں رہنے والی ڈیبوورا ڈیبی سٹیونز نے اپنے باس جیکی بروسیا کی جان بچانے کے لیے گردہ عطیہ کر دیا۔ یہ عطیہ اتنا بڑا تھا کہ اس سے جیکی کی زندگی کی مشکل صورتحال سے نجات ملی، لیکن ڈیبی کی اپنی جدوجہد آسان نہیں رہی۔ آپریشن کے بعد ان کی صحت یابی طویل اور دردناک تھی۔ انہیں اعصابی نقصان، ہاضمے کے مسائل اور ذہنی دباو¿ کا سامنا کرنا پڑا۔ جب وہ ہسپتال سے باہر آئیں اور کام پر واپس جانا چاہا، تو انہیں طویل عرصہ لگنے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کہا گیا کہ "بہت آہستہ ٹھیک ہو رہی ہیں" اور کمپنی نے ان کی صحت یابی کو مسئلہ سمجھا۔

https://www.instagram.com/p/DA-w79nInSh/?utm_source=ig_web_copy_link
آخرکار، اٹلانٹک آٹوموٹیو گروپ نے ڈیبی کو نوکری سے ہٹا دیا۔ کمپنی نے ان کی کارکردگی کو مسئلہ بتاتے ہوئے برطرفی کی تصدیق کی۔ ڈیبی نے اس برطرفی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے نیو یارک اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن میں شکایت درج کرائی، جہاں انہوں نے الزام لگایا کہ یہ رویہ امریکی معذوری ایکٹ (ADA) کی خلاف ورزی ہے۔ کمیشن نے ابتدائی طور پر ان کی شکایت میں "ممکنہ سبب (probable cause)پایا۔ اس کے ساتھ ہی، ڈیبی نے وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا اور دعویٰ کیا کہ انہیں ان کی جان کی قربانی اور بعد کی صحت یابی کے وقت کے لیے غیر منصفانہ طریقے سے سزا دی گئی۔



Comments


Scroll to Top