Latest News

ICC ونڈے رینکنگ: کوہلی بلے بازی میں ،تو بمرا گیند بازی میں رہے سر فہرست

ICC ونڈے رینکنگ: کوہلی بلے بازی میں ،تو بمرا گیند بازی میں رہے سر فہرست

نئی دہلی : ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور تیز گیند باز جسپریت بمرا نے سال 2019 کا اختتام ونڈے کرکٹ رینکنگ میں نمبر 1 کے طور پر کیا ہے ۔  ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوران بمرا بھلے ہی نہیں کھیلے لیکن وہ اپنی گذشتہ کارکردگیوں  کی وجہ سے ہی پہلے نمبر بنے ہوئے ہیں ۔ بمراہ زخمی ہونے کے باعث یہ سیریز نہیں کھیل پائے تھے ۔ 

PunjabKesari
وراٹ نے کٹک میں 85 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی اور ہندوستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے جیت دلائی ۔ وراٹ نمبر ایک پر تو بر قرار رہے لیکن دوسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے کا انہیں رینکنگ میں تھوڑا نقصان اٹھانا پڑا ۔ وراٹ 895  پوائنٹس سے کھسک کر 887 رینکنگ پوائنٹس پر آگئے ہیں ۔ 

PunjabKesari
ہندوستانی نائب کپتان روہت شرما  بھی دوسرے پائیدان پر قابض ہیں ، انہوں نے بھی ونڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی کے ذریعے 'مین آف دی سیریز' رہے ۔ انہوں نے اپنے رینکنگ پوائنٹس میں سدھار کیا ہے ۔ روہت 863 پوائنٹس سے 14 رینکنگ پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 873 پوائنٹس پر پہنچ گئے ہیں اور اپنی بہترین رینکنگ سے صرف 12 پوائنٹس دور رہ گئے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top