Latest News

سعودی میں پھنس گیا ہوں، اونٹ چروائے جارہے ہیں، نوجوان نے ویڈیومیں پی ایم مودی سے لگائی وطن واپسی کی گُہار

سعودی میں پھنس گیا ہوں، اونٹ چروائے جارہے ہیں، نوجوان نے ویڈیومیں پی ایم مودی سے لگائی وطن واپسی کی گُہار

پر یاگ راج: اتر پردیش کے پر یاگ راج کا نوجوان انکت عرف اندرجیت نوکری کے خواب لے کر 1 اکتوبر 2025 کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا تھا۔ لیکن وہاں پہنچنے کے بعد اس کی حالت اچانک بدل گئی۔ اب ایک وائرل ویڈیو میں وہ روتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ہندوستان  واپس لانے کی درخواست کر رہا ہے۔
کفیل نے پاسپورٹ ضبط کر کے اونٹ چرواہی کا کام دیا
اندرجیت کا الزام ہے کہ اس کا کفیل(سپانسر)اس کا پاسپورٹ ضبط کر چکا ہے اور اسے وعدے کے مطابق نوکری دینے کے بجائے ریگستان میں اونٹ چرواہی کا کام کروا رہا ہے۔ ویڈیو میں وہ کہتا ہے "مجھے یہاں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے۔۔۔ میں بہت ڈر گیا ہوں، براہ کرم مجھے ہندوستان واپس بلا لیجیے۔"
خاندان کے مختلف بیانات، الجھی کہانی
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد خاندان کے بیانات بھی مختلف ہیں۔ اندرجیت کی ماں رنجو دیوی کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا پہلی بار بیرون ملک گیا ہے، اس لیے نئے ماحول سے گھبرا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دو سال کے ویزے کو مکمل کر کے واپس آئے گا۔ وہیں، بیوی پنکی کا کہنا ہے کہ ان کی روز بات ہوتی ہے۔ کبھی کبھی وہ غصے میں ایسی باتیں کہہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ میں ان سے کہوں گی کہ سوشل میڈیا پر ایسے ویڈیوز نہ ڈالیں۔
بیوی اور سسر پر بیرون ملک بھیجنے کا دباؤ ڈالنے کا الزام
ویڈیو میں اندرجیت نے کہا کہ اسے بیوی پنکی اور سسر راجیش سروج کے دباؤ  میں بیرون ملک بھیجا گیا تھا۔ وہ مسلسل اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے روتا ہے اور کہتا ہے "ماں، میں یہاں اکیلا ہوں۔۔۔ بہت ڈر لگا رہا ہے، مجھے گھر لے چلو' ۔
ویڈیو وائرل، تفتیش شروع
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ اور  ہندوستانی  سفارتخانے کو اس کی اطلاع دی جا رہی ہے۔ اب تفتیش کا موضوع یہی ہے کہ کیا اندرجیت واقعی سعودی عرب میں پھنس گیا ہے، یا یہ کسی خاندانی تنازعہ سے جڑا مسئلہ ہے۔ فی الحال، پورا خاندان پر یاگ راج کے جسرا تھانہ علاقے میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top