Latest News

بیوی  کے حمل میں بچی ہونے کا  پتہ چلنے پر شوہر نے دیا تین طلاق ۔کیس درج

بیوی  کے حمل میں بچی ہونے کا  پتہ چلنے پر شوہر نے دیا تین طلاق ۔کیس درج

 مظفرنگر: بیوی  کے حمل میں بچی ہونے کی جانکاری ملنے کے بعد شوہرنے مبینہ طورپر تین طلاق دیئے جانے کے معاملہ میں پولیس نے کیس درج  کیاہے۔ پولیس نے شکروار کو  یہ جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو ڈلیوری سے پہلے ٹیسٹ کیلئے مجبور کیاگیا تھا ۔ جب اس کے شوہر غالب کو پتہ چلا کہ حمل میں بچی ہے تو اس نے اسے اسقاط حمل کیلئے مجبور کیا۔

پولیس نے کہا کہ بعد میں اس نے   بیوی کو تین بار طلاق کہہ کر  طلاق دے دیا۔ جبکہ ان کی پہلے سے ہی دو لڑکیاں تھیں۔ پولیس نے کہا کہ غالب  اور خاتون  کے سسرال والوں سمیت9لوگوں کیخلاف کیس  درج کیاگیا ہے۔ دونوں کی تین سال پہلے  شادی ہوئی تھی۔ بتادیں کہ پارلیمنٹ نے  یکم اگست کو تین طلاق کیخلاف قانون پاس کیاتھا۔ 
 



Comments


Scroll to Top