National News

امریکی کانگرس کمیٹی نے ہندوستان سے کشمیر میں مواصلاتی سہولات بحال کرنے کی اپیل

امریکی کانگرس کمیٹی نے ہندوستان سے کشمیر میں مواصلاتی سہولات بحال کرنے کی اپیل

امریکی کانگرس کی ایک کمیٹی نے ہندوستان سے کشمیر میں مواصلاتی سہولات بحال کرنے  کی اپیل کی اور کہا کہ اس سے صوبے میں لوگوں کی زندگی مفلوج ہورہی ہے ۔ 


'ہاؤس فارن افیئرس کمیٹی' نے پیر کے روز ٹویٹ کیا ،' کشمیر میں ہندوستان کی مواصلاتی سہولات پر پابندی سے کشمیریوں کی زندگی پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے ۔' ٹویٹ میں کہا گیا کہ ،'  وقت آگیا ہے کہ ہندوستان پابندیاں ہٹائے اور کشمیریوں کو بھی وہ حقوق اور سہولات دے جو  دیگر ہندوستانی شہریوں  کو مل رہی ہیں ۔ ' ہندوستانی حکومت کے پانچ اگست کو جموں کشمیر کے خاص درجے کو ختم کرنے اور صوبے کی

تشکیل نو کے بعد سے ہی کشمیر میں پابندیاں لگی ہوئی ہیں ۔ ہندوستان نے جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے فیصلے کو 'اندرونی معاملہ ' بتایا ہے اور کہا ہے یہ پابندیاں پاکستان کو دہشت گردوں کے ذریعے سے نقصان پہنچانے سے روکنے کیلئے لگائی گئی ہیں ۔ 


بتا دیں کہ ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کی ایشیا پیسفک اور جوہری عدم پھیلاؤ کی ذیلی کمیٹی 22 اکتوبر کو کشمیر اور جنوبی ایشیا کے دیگر حصوں میں انسانی حقوق پر سماعت کرے گی ۔ ہندوستان - امریکی ایم پی پرملا جے پال سمیت 13 امریکی ایم پیز نے  وزیر اعظم نریندر مودی سے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر فکر کو دور کرنے اور مواصلاتی سہولات بحال کرنے کی اپیل کی تھی جس کے قریب ایک مہینے بعد 'ہاؤس آف فارن افیئرز کمیٹی' نے معاملے پر اپنا رخ واضح کیا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top