Latest News

امید ہے کہ میرا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ چنئی میں ہوگا: دھونی

امید ہے کہ میرا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ چنئی میں ہوگا: دھونی

چنئی: آئی پی ایل کی چیمپئن ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کی نمائندگی جاری رکھیں گے اور انہیں امید ہے کہ ان کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ چیپاک کے گراؤنڈ میں ہوگا-

اس سے قبل، کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف آئی پی ایل 2021 کے فائنل میں سپر کنگز کی جیت کے بعد دھونی نے کہا تھا کہ آنے والے سیزن سے متعلق کوئی بھی فیصلہ ٹیم کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

بڑی نیلامیوں اور ہر ٹیم کو صرف چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت کے ساتھ ، بطور کھلاڑی ان کے مستقبل پر غیریقینی کا سایہ بنا ہوا ہے۔ تاہم، سپر کنگز کے مالک این سری نواسن نے اشارہ دیا تھا کہ وہ چنئی ٹیم کے ساتھ کسی نہ کسی کردار میں چنئی ٹیم کے ساتھ وابستہ رہیں گے۔



Comments


Scroll to Top