Latest News

پنے میں بھاری بارش کا قہر : اب تک 7 لوگوں کی موت ، سکول کالج بند

پنے میں بھاری بارش کا قہر : اب تک 7 لوگوں کی موت ، سکول کالج بند

پنے : مہاراشٹر میں زبردست بارش سے اب تک سات لوگوں کی جان چلی گئی ہے ۔ وہیں کئی جگہوں  پر پیڑ  گر گئے جس سے کئی گاڑیوں کا نقصان ہوگیا ۔ حالات دیکھتے ہوئے این ڈی آر ایف  کی تین ٹیمیں بھیجی گئی ہیں جو راحتی کام میں لگی ہوئی ہے ۔ وہیں شہر کی کئی تحصیلوں میں سکول - کالجوں میں جمعرات کو چھٹی کر دی گئی ہے ۔ بارش کی وجہ سے دیر رات کٹراج کنال کی دیوار ٹوٹنے کی وجہ سے 7 لوگوں کی جان چلی گئی ۔ پانچ  لوگ نالے میں بہ گئے جن میں سے 3 کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔ 

PunjabKesari
وہیں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ شہر کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال بنی ہوئی ہے اور بجلی سپلائی بھی ٹھپ ہوگئی  ہے ۔  
قابل ذکر ہے کہ پنے میں مان سون بہت سرگرم ہے  جس وجہ سے گذشتہ دنوں وہاں لگاتار شدید بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے چلتے ٹریفک آمدورفت بھی متاثر ہے ۔ سڑکوں پر پانی بھرنے کی وجہ سے لوگوں کو باہر آنے جانے میں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top