Latest News

پولیس نے بلیٹ موٹر سائیکل کا کیا 45ہزار روپےکا چالان،موقعے پر نوجوان بھاگنے میں ہوا کامیاب

پولیس نے بلیٹ موٹر سائیکل کا کیا 45ہزار روپےکا چالان،موقعے پر نوجوان بھاگنے میں ہوا کامیاب

بہادر گڑھ:بہادر گڑھ میں ٹریفک رولز کے خلاف ورزی  کرنے والے ایک بلیٹ موٹر سائیکل چالک کا 45ہزار 500روپے کا چالان کرنے کا معاملہ  سامنے آیا ہے۔ چالک نہ  صرف ٹریفک رولز کی خلاف ورزی  کر رہاتھابلکہ بلیٹ موٹر سائیکل سے پٹاخے بجاتے ہوئے غلط سمت سے سڑک پر چل رہا تھا۔
اتنا ہی نہیں پولیس کی جانب سے روکے جانے پر چالک نے اپنانام  اور پتہ بتانے سے انکار کر دیا اور موقعے پر ہی موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگا ۔ پولیس نے فی الحال 10دفعات کے تحت موٹر سائیکل کا چالان کیا ہے لیکن یہ چالان اور بھی بڑھ سکتا ہے کیونکہ چالک نے اپنا نام اور پتہ پولیس کونہیں بتایا اور موقعے پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
بہادر گڑھ کے ٹریفک تھانہ انچارج بلوان سنگھ نے بتایا کہ یہ بلیٹ موٹر سائیکل بہادر گڑھ کے ہی کسی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے۔ موقعے سے نوجوان پولیس کو چکما دے کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے 10الگ الگ دفعات کے  تحت موٹر سائیکل چالک کا چالان کیا۔
 



Comments


Scroll to Top