National News

برطانیہ میں بیساکھی تقریب کے دوران پہلی بار پارلیمنٹ میں گونجا گُربانی کا پاٹھ

برطانیہ میں بیساکھی تقریب کے دوران پہلی بار پارلیمنٹ میں گونجا گُربانی کا پاٹھ

لندن: برطانیہ کے شہر لندن میں اپنی نوعیت کی پہلی بیساکھی تقریبات میں اس ہفتے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں گربانی کی بھکت دھنیں اور ہم آہنگی کے پیغامات گونجے۔ برٹش انڈین تھنک ٹینک '1928 انسٹی ٹیوٹ' اور غیر ملکی تنظیم 'سٹی سکھز اینڈ برٹش پنجابی ویلفیئر ایسوسی ایشن' کے زیر اہتمام پیر کی شام  منعقد اس تقریب میں 'کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن روم'  میں  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد، کمیونٹی رہنماؤں اورسماج سیوی حضرات نے شرکت کی۔ برطانیہ -ہندوستان تعلقات اور برطانوی زندگی میں سکھ برادری کے تعاون پر روشنی ڈالی گئی۔
 سٹی سکھس کے صدر جسویر سنگھ نے پروگرام کی قیادت کی جس میں کئی مقررین نے تقریریں کیں اور انہد کیرتن سوسائٹی نے گربانی پیش کی۔ 1928 انسٹی ٹیوٹ کی شریک چیئرپرسن کرن کور مانکو نے کہا کہ بیساکھی کی ایسی تقریب کا انعقاد واقعی ایک اعزاز کی بات ہے، جو کہ شری گرو گوبند سنگھ جی کے خالصہ کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ سال 1699 بیساکھی خالصہ کے آغاز اور اس سے متعلق تعلیمات کو نشان زد کرنے کے لیے منائی جاتی ہے۔
ان تعلیمات میں تفریق، انا اور خوف کو ختم کرکے مساوات پر زور دیا گیا ہے۔ لیبر پارٹی کے برٹش سکھ ممبر پارلیمنٹ تن من جیت سنگھ ڈھیسی اور اسی پارٹی کی شیڈو منسٹر فار ایشیا اینڈ پیسیفک کیتھرین ویسٹ، بیرونس سینڈی ورما، جنوبی ایشیا کے وزیر لارڈ طارق احمد سمیت مختلف جماعتوں کے ایم پیز نے بھی شرکت کی۔ امید ہے کہ یہ تقریب پارلیمانی کیلنڈر میں سالانہ تقریب بن جائے گی۔



Comments


Scroll to Top