Latest News

سی اے اے کو واپس لیکر معاشی بدحالی پر توجہ دے حکومت ،ورنہ ...    : مایاوتی

سی اے اے کو واپس لیکر معاشی بدحالی پر توجہ دے حکومت ،ورنہ ...    : مایاوتی

بی ایس پی سربراہ مایا وتی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی  کہا کہ  حکومت سی اے اے کو واپس لیکر ملک کی معیشت  پر توجہ دے ورنہ کانگرس کی طرح  سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے۔
مایاوتی نے ٹویٹ کیا کہ '' ملک اور مفاد عامہ میں مرکز کو چاہئے کہ وہ  نئے شہریت قانو ن کو واپس لے کر  معاشی بدحالی ، بڑھتی  مہنگائی و بے روزگاری  ، روپے کی گرتی قیمت وغیر قومی مسائل  کو دورکرنے پر توجہ مرکوز کرے،  ورنہ عوام ا ن کا بھی حال  2014 کے کانگرس جیسا ہی کرنے میں دیر نہیں کرے گی ''۔

https://twitter.com/Mayawati/status/1207542099928743936
غور طلب ہے  کہ سی اے اے  کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ سبھی اپوزیشن جماعتوں نے اس کے خلاف مظاہرہ کیاہے۔اس قانو ن کو ہٹانے کے لئے جمعرات کو بسپا ارکان پارلیمنٹ کا وفد  صدر جمہوریہ سے بھی ملا تھا ۔ یہاں بسپا ارکان پارلیمنٹ نے نہ صرف اس قانو ن کو ہٹانے  کی بات کہی، بلکہ جامعہ یونیورسٹی میں طلباء کے  ساتھ ہوئی مار پیٹ کی تفتیش کا بھی مطالبہ کیا ۔



Comments


Scroll to Top