Latest News

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی:  وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں اگنی ویر سے متعلق ایک سوال پر بات کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ اس سوال کا کوئی جواز نہیں ہے۔ 
یہ حقیقت ہے کہ فوج میں یوتھ فلنیس ہونی چاہیے۔ ہماری فوج کے جوانوں کی عمریں 30، 35، 40 یا 50 سال کی رہی ہیں۔ لیکن جب ہمارے 18 یا 20 سال کےجوان اگنی ویر میں ہوں گے تو میرے خیال میں خطرہ مول لینے کا جذبہ جوانوں میں زیادہ ہوتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے نوجوانوں کو بھی ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنی چاہیے۔ ایسے نوجوانوں کو اگنی ویر کے طور پر بھرتی کیا جا رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے اگنی ویروں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے مستقبل سے کھلواڑ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس بات کی پختہ ضمانت ہے کہ نظام میں جو بھی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں وہ ضرور کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسکیم میں کوئی کمی نظر آتی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو حکومت اسے بہتر کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔



Comments


Scroll to Top