Latest News

جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے سے گوڈ سے کا سپنا ہوا پورا، گاندھی واد کی  ہوئی ہار: ہندو مہا سبھا

جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے سے گوڈ سے کا سپنا ہوا پورا، گاندھی واد کی  ہوئی ہار: ہندو مہا سبھا

میرٹھ: جموںکشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے ہٹنے کے بعد  جہاںپورے ملک میں خوشی کی لہر ہے ، وہیں اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے کارکنان نے اس معاملے پر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے ۔ انہوںنے  اس تاریخی فیصلے کو گاندھی واد کی ہار اور گوڈ سے وادکی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج گوڈ سے کے سپنوں کی جیت ہوئی  اور گاندھی وادی پالیسی کی ہار ہوئی۔ 
اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے نائب صدر اشوک شرما کی مانیں تو گاندھی کو قتل کرنے کے بعد جیل میں رہتے ہوئے گوڈ سے  نے سب سے پہلے کشمیر سے 370ہٹانے کی مانگ کی تھی،لیکن  سابقہ حکومتوں نے  مسلمانو ںکو راضی کرنے کے لئے 370 پر کوئی  قدم نہیں اٹھایا  اور ان کو آواز کو دبا گیا ۔ انہوں نے  کہا کہ  اب بھاجپا حکومت نے ناتھو رام گوڈسے کے سپنوں کو پورا کر دیا ۔
 انہوں نے کہا کہ جس طرح وزے راعظم مودی اور امت شاہ نے یہ بڑا کام کیا  ہے، وہ ان کے لئے یگیہ کریں گے  اور بھگوان سے دعا کریں گے کہ وزیر اعظم مودی اسی طرح ملک کے مفاد میں کام کرتے رہیں۔
منگل کے روز میرٹھ میں برہم پوری علاقے میں واقع  اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے دفتر اشوک شرما نے ناتھو رام گوڈسے کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھائی ۔ اس کے بعد انہوں نے مٹھائیاں بانٹیں ۔ اس دوران ہندو مہا سبھا کے کارکنان  ڈھول کی تھاپ پر جم کر ناچے ۔ اس دوران انہوںنے یہ ساری باتیں کہیں۔
 



Comments


Scroll to Top