Latest News

گوا کے کلبوں میں بک رہا ہے ''اروشی روتیلا شاٹ''، خبر سنتے ہی اداکارہ نے دیا ایسا ردعمل

گوا کے کلبوں میں بک رہا ہے ''اروشی روتیلا شاٹ''، خبر سنتے ہی اداکارہ نے دیا ایسا ردعمل

پنجی: گوا کے کلبوں میں بالی وڈ اداکارہ اروشی روتیلا کے نام پر ڈرنک بیچی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوا میں باقاعدہ ایک ڈرنک لانچ کی گئی ہے جس کا نام 'اروشی روتیلا شاٹ' رکھا گیا ہے۔ اب گوا کے کلبوں میں کوئی شخص جاکر  'اروشی روتیلا شاٹ' لے سکتا ہے۔ کلب  میں یہاں ڈرنک مانگنے کیلئے اسے کہنا ہوگا  'اروشی روتیلا شاٹ' لے آیئے۔

PunjabKesari
اصل میں ان دنوں گوا میں ایئر-اینڈ کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔ سبھی کلب کسٹمرس اور ٹورسٹ)سیاح( کو راغب کرنے کیلئے ابھی سے کمر کس چکے ہیں۔ اسی کیلئے بالی وڈ اداکارہ اروشی روتیلا کا نام استعمال کیا جارہا ہے۔ قابل غور ہے کہ اروشی روتیلا کو بالی وڈ میں ایک بولڈ اداکارہ کے طور پر جانا جاتاہے۔
جب اروشی روتیلا کو اس بارے میں پتہ لگا تو انہوں نے کیا کہا؟
جب اروشی روتیلا کو اس بات کا پتہ چلا کہ ان کے نام پر گوا میں ایک ڈرنک بیچی جارہی ہے  تو انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا۔ اروشی نے کہا "میں گوا کے کلبوں کے اس قدم سے خوش ہوں۔ مجھے اس بات کو لیکر منفی سوچ نہیں آرہی ہے بلکہ مجھے خوشی ہے، مجھے پوری امید ہے کہ جو سوچ کر کلب کے لوگوں نے میرے نام کا استعمال کیا ہے انہیں ویسا ہی ردعمل بھی ملے"۔

PunjabKesari
جب گوا کے کلبوں کے کچھ مالکوں سے اس کے بارے میں پوچھا گیا کہ بالی وڈ میں دوسرے فنکار بھی ہیں ان میں سے اروشی روتیلا کو کیوں منتخب کیا اس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اروشی کافی فن لونگ ہیں۔ وہ کبھی ایسی چیزوں کو نگیٹو نہیں مانتیں، نہ ہی کوئی بھی ناراضگی ظاہر کرتی ہیں۔ اہم وجہ یہ ہے کہ اس وقت کلب ڈرنکس کے نام کیلئے وہی سب سے مفید ہیں۔ انہوں نے خود کو اس طرح سے بنایا ہوا ہے کہ ان کے نام پر ڈرنک کا نام رکھنا ہی ٹھیک رہے گا۔
 



Comments


Scroll to Top