Latest News

کشمیر معاملہ پر جرمنی کا پاکستان کو ہندوستان سے بات چیت کرنے کا مشورہ

کشمیر معاملہ پر جرمنی کا پاکستان کو ہندوستان سے بات چیت کرنے کا مشورہ

برلن:جرمنی کی چانسلر انجیلا مرل نے جمعہ کو کشمیر معاملہ پر پاکستان سے کہا کہ اسے بیان بازی سے بچنا چاہئے اور ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کرنی چاہئے۔ 
انجیلا مرکل کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے بتایا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے فون پر بات چیت کے دوران محترمہ انجیلا نے بین الاقوامی سیکورٹی کے لئے علاقہ میں امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ 
محترمہ انجیلا مرکل نے کہاجموں و کشمیر معاملہ پر بیان بازی کو چھوڑ کربات چیت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت نے جموں کشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ اور آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا فیصلہ لیا تھا جس کے بعد سے پاکستان اسے بین الاقوامی معاملہ بنانے کی پرزور کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستان نے تاہم اس قدم کو مکمل طور پر اندرونی معاملہ بتایا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top