انٹرنیشنل ڈیسک: احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے پر دنیا بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ چین، جرمنی، روس اور فرانس نے اس افسوسناک واقعے پر بھارت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان میں چین کے سفیر شو فیہانگ نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈفول نے سوشل میڈیا پر لکھا،ہم احمد آباد سے ٹیک آف کے بعد تباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کی چونکا دینے والی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔ میری دعائیں اس وقت ہندوستان کے لوگوں اور ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو اپنے رشتے داروں کے لیے پریشان ہیں۔

یہ حادثہ جمعرات کو ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 کے ساتھ پیش آیا۔ طیارہ احمد آباد سے لندن کے گیٹ وِک ائیرپورٹ جا رہا تھا۔ طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد میگھنا نگر کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں کل 242 مسافر سوار تھے۔ جائے وقوعہ پر راحت اور بچاو¿ کا کام جاری ہے۔ فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہے اور مقامی انتظامیہ پوری طرح مدد میں مصروف ہے۔