نئی دہلی : بھارتیہ کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھری نے دہلی ضلع اور صوبائی کرکٹ یونین ( ڈی ڈی سی اے ) کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ گمبھیر کا کہن اہے کہ ڈائریکٹر کے طور پر وہ جو ڈی ڈی سی اے میں کرنا چاہتے تھے وہ ہو نہیں پارہا تھا ۔ وہ کھلاڑیوں کیلئے کئی تبدیلیاں کرنا چاہتے تھے لیکن ڈی ڈی سی اے میں کچھ ایسے فیصلے ہوئے ہیں جو انہیں پسند نہیں ہیں ۔

بتا دیں کہ ڈی ڈی سی اے میں حکومت کی جانب سے دہلی کے تین اشخاص کو ڈائریکٹر بنایا جاتا ہے ۔ ان میں ایک عہدہ گوتم گمبھیر کے پاس تھا ۔
گمبھیر کا کہنا ہے کہ جب تک وہ ڈائریکٹر رہے انہوں نے کئی تجاویز رکھیں لیکن ہر بار انہیں در کنار کردیا گیا ۔ ویسے بھی ایم پی بننے کے سبب ان کی ذمہ داری بڑھ گئی ہیں ۔ ایسے میں ان کے پاس ڈی ڈی سی اے کے لئے آگے کام کرنے کیلئے وقت کی کمی رہے گی ۔ ایسے میں انہوں نے اس عہدے کو چھوڑنا ہی اچھا سمجھا ۔