Latest News

سیاسی پچ پر گوتم گمبھیر نے محبوبہ کو کیا بولڈ ۔ کشمیر مسئلے  پر نوک جھوک کے بعد پی ڈی پی صدر نے کیا بلاک

سیاسی پچ پر گوتم گمبھیر نے محبوبہ کو کیا بولڈ ۔ کشمیر مسئلے  پر نوک جھوک کے بعد پی ڈی پی صدر نے کیا بلاک

نئی دہلی: کشمیر کے مسئلے کو لے کر  حال ہی میں بھاجپا میں شامل ہوئے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے ٹویٹر پر جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو  'دھبہ' بتایا۔اس کے بعد گوتم گمبھیر اور پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی کے درمیان ٹویٹر پر تیکھی نوک جھو ک ہو گئی۔بعد میں محبوبہ نے گمبھیر کو ٹویٹر پر بلاک کر دیا۔دراصل دو دن پہلے محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے دفعہ 370 ختم کرنے کے وعدے پر کہا تھاکہ ''ریاست میں اب بھارت کا آئین لاگو نہیں ہوگا اور اگر ہندوستانی  اسے نہیں سمجھتے تو وہ 'غائب' ہو جائیں گے اور ان کی کہانی ختم ہو جائے گی۔اس پر گزشتہ ماہ ہی بی جے پی میں شامل ہوئے گمبھیر نے لکھا، '' یہ بھارت ہے ، آپ جیسا دھبہ نہیں ہے جو غائب ہو جائے گا۔
اس پر محبوبہ مفتی نے تیکھا رد عمل دیا۔انہوں نے کہا کہ ''امید کرتی ہوں کہ بی جے پی میں آپ کی سیاسی اننگز آپ کے کرکٹ کیریئر کی طرح بہت خراب نہیں رہے۔
گمبھیر نے جواب دیا، 'اوہ، آپ نے میرے ٹویٹر ہینڈل کو اَن بلاک کر دیا۔میرے ٹویٹ کا جواب دینے میں آپ کو 10 گھنٹے لگے ۔بہت سست۔ اور اس طرح کا گھٹیا موازنہ۔ یہ آپ کی شخصیت میں گہرائی کی کمی کی عکاسی کرتا ہے ۔کوئی تعجب نہیں کہ آپ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔اس کے بعد بحث ناخوشگوار ہونے لگی تو محبوبہ مفتی نے ان کو بلاک کر دیا ۔
 



Comments


Scroll to Top