Latest News

لاک ڈاؤن: روڑکی سے دکھے خوبصورت ہمالیہ کے برفیلے پہاڑ، 312کلو میٹر دور ہیں گنگوتری رینج  کی یہ چوٹیاں

لاک ڈاؤن: روڑکی سے دکھے خوبصورت ہمالیہ کے برفیلے پہاڑ، 312کلو میٹر دور ہیں گنگوتری رینج  کی یہ چوٹیاں

نیشنل ڈیسک:کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے۔ عوام اپنے گھروں  میں بند  رہنے کو مجبور ہے۔ لاک ڈاون سے بھلے ہی انسانوں  کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اس  دوران قدرت کھل کر سانس لے رہی ہے۔ آسمان نیلا ہے، پرندوں کی چہچاہٹ سنائی دی  رہی ہے  جو پرندے رات میں باہر آتے تھے  وہ اب دن میں بھی دکھنے لگے ہیں۔ آلودگی کم  ہونے  سے دنیا بھر میں قدرت کے خوبصورت  نظارے  سامنے آ رہے ہیں، بھارت میں بھی متعدد جگہوں پر پہاڑ اور چوٹیاں نظر آرہی ہیں۔
بھارت میں پہلے سہارنپور سے ہمالیہ کی چوٹیا ں دکھ رہی تھیں، پھر سلی گڑھ سے  دنیا  کی تیسری سب سے اونچی چوٹی کنچن جنگا  دکھائی پڑی اس کے بعد پنجاب کے جالندھر سے دولادھار  کے پہاڑ نظر آئے اور اب روڑکی سے ہمالیہ کی گنگوتری  رینج کے پہاڑ دکھائی دے رہے ہیں۔ روڑکی سے  گنگوتری  کی دوری کم سے کم 312کلو میٹرہے اور اتنی دوری سے پہاڑ نظر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہوا میں آلودگی  کے کم ہونے پر گنگوتری کے خوبصورت برفیلے پہاڑوں کا لوگ دیدار کر سکے۔ اس کی فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہو رہے ہیں۔لاک ڈاؤن  کے پیش نظر کارخانے، آمدورفت سب بند ہے جس  کی وجہ سے آلودگی کم  ہوئی ہے۔ عام طور پر سہارنپور یا روڑکی جیسے شہروں سے ہمالیہ کی چوٹیاں  بارش کے بعد جب آسمان صاف  ہوتا ہے تب دکھتی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top