Latest News

اتر پردیش: بھدوہی سے بھاجپا ممبر اسمبلی سمیت 7 افراد کے خلاف اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج

اتر پردیش: بھدوہی سے بھاجپا ممبر اسمبلی سمیت 7 افراد کے خلاف اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج

نیشنل ڈیسک: بھدوہی سے بی جے پی ممبر اسمبلی رویندر ناتھ  ترپاٹھی سمیت سات افراد کے خلاف بدھ کو اجتماعی عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ممبر اسمبلی کے علاوہ ان کے تین بیٹے اور تین بھتیجوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کے لئے پولیس نے ایک ٹیم قائم کر دی ہے۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ وارانسی کی رہنے والی 40 سال کی ایک بیوہ نے کچھ دنوں پہلے پولیس سپرنٹنڈنٹ پر سے مل کر  شکایت کی تھی کہ 2017 میں اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی ممبر اسمبلی رویندر  ناتھ ترپاٹھی کے بھتیجے سندیپ ترپاٹھی نے اسے ممبئی سے بھدوہی بلایا تھا۔ اس کے بعد اسے ایک ہوٹل میں کئی دنوں تک رکھا گیا۔ ہوٹل میں بی جے پی ممبر اسمبلی رویندر ناتھ ترپاٹھی نے اس کی عصمت دری کی ۔ اس کے بعد رکن اسمبلی کے بھتیجوں اور بیٹوں نے بھی  الگ - الگ دنوں میں ریپ کیا تھا۔

https://twitter.com/bhadohipolice/status/1230078440478392320?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230078440478392320&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fgang-rape-case-filed-against-7-people-including-bjp-mla-from-bhadohi-in-up-1126810
بھدوہی ممبر اسمبلی رویندر ناتھ ترپاٹھی اور دیگر خاندانی ارکان پر لگائے گئے الزامات کے تعلق سے تھانہ بھدوہی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ کیس کے تعلق سے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھدوہی کے مطابق 
خاتون نے  شکایت  میں الزام لگایا تھا کہ 2014 میں رکن اسمبلی رویندر ناتھ ترپاٹھی کے بھتیجے سندیپ ترپاٹھی سے اس کی ملاقات ممبئی جاتے وقت ٹرین میں ہوئی تھی۔ ٹرین میں دونوں کی اچھی دوستی ہو گئی اور دونوں نے ایک دوسرے کے موبائل نمبر دے دیا۔اس کے بعد شادی کا جھانسہ دے کر ممبر اسمبلی کے بھتیجے سندیپ نے کئی سال تک اس کا جسمانی استحصال کیا۔

PunjabKesari
متاثرہ نے بتایا کہ 2017 میں اسمبلی انتخابات کے دوران رکن اسمبلی کے بھتیجے سندیپ نے اسے بھدوہی بلایا اور کئی دن تک وہ بھدوہی کے  ایک ہوٹل میں رکی تھی۔ خاتون کا الزام ہے کہ ہوٹل میں اس کے ساتھ ممبر اسمبلی اور ان کے خاندان کے 6 لوگوں نے ریپ کیا تھا۔عورت کی شکایت پر بھدوہی کوتوالی میں 376 D، 313،504،506 تعزیرات ہند کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بھدوہی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ رام بدن سنگھ نے بتایا کہ رکن اسمبلی سمیت دیگر لوگوں پر مقدمہ درج کر پولیس معاملے کی تحقیقات میں لگ گئی ہے۔ تحقیقات کے بعد جس طرح کے حقائق سامنے آئیں گے اسی کے حساب سے آگے کی کارروائی کی جائے گی۔



Comments


Scroll to Top