Latest News

گوتم گمبھیر نے لی کیجریوال پر چٹکی، کہا- بابو جی دھیرے چلنا ، بڑے گڈھے ہیں اس راہ میں

گوتم گمبھیر نے لی کیجریوال پر چٹکی، کہا- بابو جی دھیرے چلنا ، بڑے گڈھے ہیں اس راہ میں

دہلی اسمبلی انتخابات نزدیک ہیں ۔ ا یسے میں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر نشانہ سادھنے کا کوئی موقع نہیں چوک رہی ہیں۔دہلی کی گلیوں میں گڑھے کو لے کر حکمراںجماعت  عام آدمی پارٹی(آپ)  اور بی جے پی آمنے سامنے ہے۔وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کو اپنی حکومت کے دائرے میں آنے والی محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی)کی سڑکوں کو گڈھوں سے مبرا بنانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

کجریوال نے  ٹویٹر پر جانکاری دی تھی کہ  محکمہ تعمیرات عامہ  کی سڑکوں کو گڈھوں سے مکت بنانے کی مہم کو شروع کر دیا گیا  ہے۔اس پر طنز کستے ہوئے بی جے پی کے لیڈراور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے  ٹویٹ کیا، "بابو جی آہستہ چلنا، بڑے گڈھے ہیں اس راہ میں!"  انہوں نے کیجریوال کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہم کو معلوم ہے  دہلی کی حقیقت ، لیکن دل کو خوش رکھنے کو کیجریوال یہ خیال اچھا ہے '۔
 



Comments


Scroll to Top