National News

افغانستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آ گیا

افغانستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آ گیا

 اسلام آباد: افغانستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آ گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق این آئی ایچ کی ریجنل ریفرنس لیب نے افغانستان میں رواں سال کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کیس افغان صوبہ بادغیس کے ضلع بالا مرغاب سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو وائرس سے متاثرہ بچی کی عمر 5 سال ہے، متاثرہ افغان بچی میں پولیو کی علامات 27 جنوری کو ظاہر ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے پولیو سیمپلز این آئی ایچ کی ریجنل ریفرنس لیب میں ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ ادھر ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، اور رواں سال یہ تیسری بار ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔ دونوں صوبوں کے اضلاع کی سیوریج لائنز کے سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے، ٹیسٹ کے لیے سیوریج سے سیمپلز 15 تا 24 جنوری لیے گئے تھے، بلوچستان سے 5 اور کے پی کے سء3 اضلاع کے سیمپلز پولیو پازیٹیو نکلے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال پاکستان میں 2 پولیو وائرس کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، جن کا تعلق بدین اور ڈی ا?ئی خان سے تھا، جب کہ گزشتہ سال 74 پولیو کیس، اور 493 سیوریج سیمپلز پازیٹو نکلے تھے۔ یو این آئی۔ ع ا۔



Comments


Scroll to Top