Latest News

پٹیالہ میں رامپور کے نوجوان کا ٹیسٹ پازیٹو، 14نزدیکی افراد کو ہسپتال میں کیا بھرتی

پٹیالہ میں رامپور کے نوجوان کا ٹیسٹ پازیٹو، 14نزدیکی افراد کو ہسپتال میں کیا بھرتی

پٹیالہ:پٹیالہ ضلع میںگھنور ہلکے گائوں رامپور کے 21سالہ نوجوان کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد اس کے گائوںکو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد متاثرہ نوجوان کے  نزدیک رہنے والے 14افراد کو اٹھا کر رات  کے وقت سرکاری راجندرا ہسپتال  میں بھرتی کروایا گیا ، جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اس معاملے کے متعلق میں جانکاری دیتے ہوئے سول  سرجن ڈاکٹر ہریش ملہوترہ نے بتایا کہ گائوں میںدو ایس ایم  اوز کی قیادت میںچار ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس  ضلع کا یہ پہلا پازیٹو معاملہ ہے ، جس کی تصدیق ہریانہ کے انبالہ میں ہوئی ہے ، کیونکہ نوجوان کو علاج کے لئے انبالہ لے جایا گیا تھا ۔ متاثرہ نوجوان 19مارچ کو نیپال سے ہوائی جہاز  کے ذریعے دہلی میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا تھا ، جہاں سے بس میں انبالہ تک پہنچا ۔ وہیں سے وہ اپنے دوست کے ساتھ گائوں آگیا ۔ نوجوان کو بخار اور دست لگنے پر انبالہ کے سول ہسپتال لایا گیا ، جہاں  اس میں کورونا  کی علامت پائے جانے پر ٹیسٹ کیا گیا ، جو پازیٹو نکلا ۔ٹیسٹ  کے بعد اسے آئیسولیشن وارڈ میںبھرتی کروا دیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top