Latest News

بڑھتی قیمتوں پر ایم پیز نے گھیرا تو  وزیر خزانہ بولیں،''میں اتنا لہسن - پیاز نہیں کھاتی ''

بڑھتی قیمتوں پر ایم پیز نے گھیرا تو  وزیر خزانہ بولیں،''میں اتنا لہسن - پیاز نہیں کھاتی ''

نئی دہلی : ملک میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں  نے عام آدمی کے رسوئی  بجٹ کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے ۔ اس مدعے پر اپوزیشن بھی حکومت پر سوال کھڑے کررہی ہے ۔ وہیں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کے روز کہا کہ وہ اتنا لہسن - پیار نہیں کھاتی ہیں اور ایسے پریوار سے آتی ہیں جہاں پیاز - لہسن کا زیادہ مطلب نہیں ہے ۔ نرملا کے اس جواب پر ہاؤس میں ٹھہاکے لگنے لگے ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1202296740390539264?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1202296740390539264&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fbusiness%2Fnews%2Ffinance-minister-said-i-do-not-eat-so-much-garlic-and-onion-1092038
پیاز پر وزیر خزانہ نے دیا یہ جواب 
دراصل پارلیمنٹ میں پیاز کھانے کو لے کر لوک سبھا میں کچھ ممبران کے سوالوں پر نرملا سیتا رمن نے کہاکہ،' میں اتنا لہسن ، پیاز نہیں کھاتی ہوں جی ۔ میں ایسے پریوار سے آتی ہوں جہاں پیاز سے مطلب نہیں رکھتے ۔ ' وزیر خزانہ مہاراشٹر کے بارامتی سے این سی پی (نیشنل کانگرس پارٹی ) کی ایم پی سپریا سلے کے سوالوں پر جواب دینے کیلئے کھڑٰ ہوئیں ۔ اسی دوران کچھ ممبران نے سوال کیا کہ کیا آپ ( نرملا سیتا رمن ) پیاز کھاتی ہیں ۔ ممبران کے اسی سوال پر نرملا سیتا رمن نے جواب  دیا ۔ 



Comments


Scroll to Top