Latest News

کورونا کے خلاف جنگ:آج رات 9بجے9منٹ کے لئے جلائیں دیا، وزارت توانائی  بولا، پاور گرڈ محفوظ

کورونا کے خلاف جنگ:آج رات 9بجے9منٹ کے لئے جلائیں دیا، وزارت توانائی  بولا، پاور گرڈ محفوظ

نیشنل ڈیسک:وزیرا عظم نریندر مودی نے وبا کورونا وائرس کے خلاف ملک کی یکجہتی د کھانے کے لئے اتوار 5اپریل یعنی کہ آج رات 9بجے نو منٹ کے لئے اپنی مرضی  سے گھروں کی سبھی لائٹیں بند کر کے دروازوں اور بالکونیوں میں دیا ، موم بتی ، ٹارچ یا موبائل فون  کی فلش لائٹ جلانے کی درخواست کی ہے۔ وہیں اسی درمیان اپوزیش نے امید جتائی ہے کہ  اس سے بھارتیہ  توانائی گرڈ کو نقصان ہو سکتا ہے ۔ اس پر توانائی وزارت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 9منٹ کے لئے صرف لائٹیں بند کرنی ہیں اور  اس سے گرڈ کو نقصان نہیں ہوگا کیونکہ وزیر اعظم نے صرف نو منٹ کے لئے رضاکارانہ بتی بجھانے  کی درخواست کی ہے۔
گھروں میںکمپیوٹر ، ٹی وی ، پنکھے ، ریفریجریٹر ، اے سی اور سٹریٹ لائٹ  جیسی چیزوں کو بند کرنے کو نہیں کہا ۔ وزارت نے کہا کہ تلافی کو پورا کرنے اور گرڈ کو سنبھالنے کے لئے اور مناسب انتظام اور پروٹوکول موجود ہیں۔
ہسپتالوں ، عوامی سہولات ، میونسپلٹی سہولات ،دفتروں ، پولیس سٹیشنوں ، مینوفیکچرنگ سہولات جیسی ضروری سہولات جاری رہیںگی۔ عام لوگوں کی حفاظت  کو دھیان میں رکھتے ہوئے سبھی مقامی تنظیموں کو سٹریٹ لائٹ  کو استعمال میں رکھنے کی صلاح دی گئی ہے ۔ بتا دیں کہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ملک میں کورونا مریضوں کی تعدادتین  ہزار کے پار چلی گئی ہے اور 75لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top